
زبان اور تہزیب و ثقافت کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔ اگر زبان سے تعلق ٹوٹ جائے تو تہزیب و ثقافت سے بھی رشتہ جاتا رہتا ہے۔ مختلف زبانوں اور تہذیبوں کا ملاپ ہی سنگم ہے۔
پروفیسر رئیس علوی صاحب نے سنگم کا خواب دیکھا اور عدنان مرزا صاحب اس خواب کو تعبیر کرنے میں شب و روز مصروف عمل ہو گئے۔ سنگم کی خوش نصیبی یہ بھی ہے کہ اسے ڈاکٹر یوسف قریشی صاحب ، پریتا ویاس صاحبہ اور فرح علوی صاحبہ جیسے زبان دانوں کی رہنمائی بھی حاصل ہے۔
سنگم کے سہہ ماہی شمارے میں اردو سے محبت اور دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ہم دنیا بھر سے جانے مانے اور ابھرتے شاعروں اور ادیبوں کی تحریوں اور کاوشوں کو آپ تک پہچانے کی کوشش کریں گے۔ اگر آپ خود شاعر یا ادیب ہیں اور سنگم کے اردو شمارے میں حصہ شامل کر سکتے ہیں تو میں آپ کی تحریروں کا منتظر رہوں گا۔
میں تمام قارئین کو سنگم کے اردو مدیر کی حیثیت سے خوش آمدید کہتا ہوں اور میں بے حد خوش ہوں کے مجھے بھی اس مقصد میں اپنا چھوٹا سا حصہ شامل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ آپ کی تحریروں اور آراء کا انتظار رہے گا۔
اردو مدیر سنگم
ڈاکٹر وقار قریشی

All of our esteemed writers and poets in Sangam are requested to please contribute.
Kindly email your Poems, Ghazals, Short stories, and articles to the respective editors in word format by 15th December 2020.
Urdu Editor: editor.urdu@sangam.earth